ہوم   > Latest

ایرانی ڈرون سے بنائی گئی امریکی بحری بیٹرے کی نئی ویڈیو جاری

5 months ago

ایران سرکاری ٹی وی کی جانب سے ایرانی ڈرون سے بنائی گئی امریکی بحری بیڑے اور تین جہازوں کی نئی فوٹیج جاری کردی گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیو میں امریکی بحری بیڑے کو تین نیوی کے جہازوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو...

ایران سرکاری ٹی وی کی جانب سے ایرانی ڈرون سے بنائی گئی امریکی بحری بیڑے اور تین جہازوں کی نئی فوٹیج جاری کردی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیو میں امریکی بحری بیڑے کو تین نیوی کے جہازوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ امریکا کی جانب سے ایرانی ڈرون گرانے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔

جاری کردہ تازہ فوٹیج میں تین بحری جہازوں کے ساتھ امریکی بیڑہ آبنائے ہرمز سے گزر رہا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں