ہوم   > Latest

بھارت، گاو رکھشا کے نام پر 3 افراد کو قتل کردیا گیا

5 months ago

بھارت میں ( گائے کے تحفظ ) گاو رکھشا کے نام پر مشتعل ہجوم نے تین افراد کو قتل، جب کہ ایک کو شدید زخمی کردیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق بھارت کی ریاست بہار کے گاوں بنیاپور میں گائے چوری کے الزام میں ہجوم نے 3افراد کو بدترین تشدد اور مار پیٹ سے ہلاک کر دیا۔ ہجوم کے تشدد سے ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا، جس کی حالت تشویش ناک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کو پک اپ وین میں 4 افراد جانوروں کو لے جارہے تھے کہ گاؤں والوں نے انہیں مویشی چور قرار دے کر پکڑ لیا اور اتنا مارا کے 3 افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ زخمی شخص کو کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہلاک افراد کے اہل خانہ نے واقعے کی غیر آزادانہ تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اہل خانہ نے کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس موقع پر کھڑی تماشائی بنی رہی اور ہجوم کو کارروائی سے نہیں روکا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں