افغان دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق پولیس ڈسٹرکٹ تھری میں کابل یونیورسٹی کے قریب زور دار علی الصبح دھماکا ہوا جس میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے میں یونیورسٹی کے قریب کھڑی 2 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
رپورٹ کے مطابق زخمی اور ہلاک ہونیوالے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی، کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے، دھماکے کے وقت طلبہ کی بڑی تعداد یونیورسٹی کے باہر موجود تھی۔ جس کی فی الحال کسی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔