ہوم   > Latest

جاپان : معروف کارٹون اسٹوڈیو پر حملہ، 33 افراد ہلاک، متعدد زخمی

5 months ago

جاپان کے مشہور کارٹون اسٹوڈیو میں مسلح شخص کے حملے میں 33 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، حملہ آور نے اسٹوڈیو میں گھس کر بلند آواز میں نعرہ لگایا ’’تم مرو گے‘‘ اور پھر عمارت پر آتش گیر مادہ چھڑک کر آگ لگادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے مشہور و معروف کارٹون اسٹوڈیو ’’کیوٹو اینی میشن کمپنی‘‘ کی تین منزلہ عمارت پر ایک شخص نے آتش گیر مادہ پھینکنے کے بعد آگ لگادی، واقعے میں کم از کم 33 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے سٹوڈیو میں گھس کر آتش گیر مادے سے حملہ کیا، جہاں 70 افراد موجود تھے، حملہ آور اونچی آواز میں بار بار ’’تم مرو گے، تم مرو گے‘‘ چلا رہا تھا۔

حکام کے مطابق دو دہائیوں میں ہونے والا یہ بدترین واقعہ ہے جس میں اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکت ہوئی، 33 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ درجنوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جس میں حملہ آور بھی شامل ہے، جس نے آگ لگانے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے واقعے کو اندوہناک قرار دیتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ خوفناک واقعے کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیوٹو اینی میشن کمپنی کی عمارت میں لگی آگ بجھانے کیلئے امدادی کاموں میں 30 فائر بریگیڈوں نے حصہ لیا جبکہ درجنوں ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو مختلف اسپتالوں تک پہنچایا گیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں