ہوم   > بین الاقوامی

آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹینالیگارڈ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

5 months ago

آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر اور فرانسیسی سیاستدان کرسٹین لیگارڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

کرسٹین لیگارڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے ملاقات کرکے اپنااستعفیٰ پیش کیا جو منظور کرلیا گیا، آئی ایم ایف بورڈ نے بھی کرسٹن لیگارڈ کا استعفی منظور کرنےکے بارے میں اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کی ایم ڈی کرسٹین لیگارڈ کا استعفیٰ 12ستمبر سے موثر ہوگا جب کہ آئی ایم ایف کے نئے ایم ڈی کی تقرری تک عبوری مدت کے دوران مسٹر ڈیوڈ لپٹن آئی ایم ایف کے قائمقام ایم ڈی کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

اعلامیہ میں میں بطور ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹین لیگارڈ کی خدمات کو سراہا گیا ہے،کرسٹن لیگارڈ نے ادارے کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں، ان کی ادارے کیلئے خدمات و کامیابیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں