ہوم   > Latest

نیپال میں طیارہ رن وے پر پھسل گیا

5 months ago

نیپال میں طیارہ رن وے پر پھسلنے کے بعد ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت بند کردی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارہ پھلسنے کے واقعہ میں دو مسافر زخمی بھی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق یٹی ایئرلائنز کے طیارے اے ٹی آر 72،500 نے جنوبی نیپال سے کھٹمنڈو کیلئے پرواز...

نیپال میں طیارہ رن وے پر پھسلنے کے بعد ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت بند کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارہ پھلسنے کے واقعہ میں دو مسافر زخمی بھی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق یٹی ایئرلائنز کے طیارے اے ٹی آر 72،500 نے جنوبی نیپال سے کھٹمنڈو کیلئے پرواز بھری تھی۔

رپورٹ کے مطابق طیارے میں 66 مسافر سوار تھے۔ طیارے رن وے پر 15 میٹر تک کے فاصلے پر پھسلا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نیپال کی مخدوش ہوائی سروس کی وجہ سے یورپی ممالک کی فضائی حدود میں اس کی پروازیں بند ہیں، جب کہ جغرافیائی حدود کے باعث بھی نیپال کے ایئرپورٹس پر لینڈنگ انتہائی مشکل ہوتی ہے۔

ایئرپورٹ جنرل مینجر کے مطابق پروازوں کی بحالی کیلئے کام جاری ہے، موسلا دھار بارش کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، جلدی ایئرپورٹ کو مسافروں کیلئے کھول دیا جائے گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں