ہوم   > Latest

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں شدید زلزلے کے مزید جھٹکے

5 months ago

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے اس وقت آئے جب لاس ویگاس میں نیشنل باسکٹ بال کا میچ جاری تھا۔

امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق جمعہ کی رات ایک بار پھر امریکی ریاست کیلی فورنیا میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جنوبی کیلی فورنیا میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کے جھٹکے مغربی نیواڈا میں بھی محسوس کیے گئے۔

امریکی چینل پر براہ راست نشریات کے دوران زلزلے کے جھٹکوں کی شدت پر ٹی وی اینکرز بھی خوف میں مبتلا ہوگئے، تاہم وہ اپنی نشست پر بیٹھ کر صحافتی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔

زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کی شدت کے باعث عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جب کہ سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا۔ جمعرات کی رات بھی اسی علاقے میں 6.4 شدت کے جھٹکے آئے تھے۔

زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کے بعد اس کے 100 سے زائد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے آتے ہی ہزاروں افراد خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

آفٹر شاکش کے دوران نیواڈا میں ہونے والا ڈوجرز اور پیڈرس کا بیس بال میچ بھی اسٹیڈیم میں جاری رہا۔

 

اس سے قبل جمعرات کو آنے والے زلزلے سے بعض مقامات پر آگ لگ گئی، بجلی کے تار گرنے سے 6 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ ماہرین کے مطابق کیلی فورنیا میں 20 سالہ تاریخ کا یہ شدید زلزلہ تھا۔

زلزلے نے پانی کی پائپ لائنوں کو بھی متاثر کیا ہے، پائپ لائنیں پھٹنے سے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی رک گئی جبکہ پہاڑوں سے تودے گرنے سے سڑکیں بند ہو گئیں اور ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔

کیلی فورنیا میں آنے والے زلزلے سے کئی بڑے فلمی ستاروں کے گھر بھی متاثر ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کیلی فورنیا میں زلزلے کے بعد صورتِ حال قابو میں ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں