Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > Latest

کابل میں دھماکے اور فائرنگ، طلبہ اور صحافیوں سمیت 40 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2019 | Last Updated: 1 year ago

افغانستان کا دارالحکومت کابل دھماکوں سے لرز اُٹھا، خوفناک حملے اور فائرنگ سے فوجی اہلکاروں، طلبہ اور صحافيوں سميت 40 افراد ہلاک اور سيکڑوں زخمی ہوگئے۔

بين الاقوامي ميڈيا کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں حملہ آوروں نے پہلے پُل محمود خان ميں وزارتِ دفاع کی عمارت کے قريب بارود سے بھرے ٹرک کا دھماکا کيا، اس کے بعد عمارت ميں داخل ہو کراندھا دھند فائرنگ کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملوں ميں وار ميوزيم، ٹی وی اسٹيشن اور ايک پرائمری اسکول شديد متاثر ہوا، جہاں بچوں صحافیوں اور فوجیوں سمیت 40 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا کے مطابق واقعے میں زخمی ہونیوالوں ميں افغان فٹبال فيڈريشن کے سربراہ و ملازمين کے علاوہ اسکول کے 51 بچے بھی شامل ہيں۔

طالبان نے افغان دارالحکومت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ پاکستان نے بم دھماکوں اور فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube