Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

ایران آگ سے کھیل رہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2019 | Last Updated: 1 year ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کی جانب سے طے شدہ مقدار سے زیادہ یورینیم افزودہ کرنے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تہران آگ سے کھیل رہا ہے۔

امریکی صدر کا بیان تہران کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس نے جوہری معاہدے کے تحت اجازت یافتہ مقدار سے زیادہ یورینیم افزودہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایران کے نام کوئی پیغام نہیں مگر ایران اچھی طرح سے جانتا ہے کہ وہ آگ سے کھیل رہا ہے۔

مزید جانیے : ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کیلئے یورینیم افزودہ کرنے کی دھمکی دیدی

وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ نے ایران کے جوہری معاہدے میں مقرر کردہ مقدار سے زیادہ یورینیم افزودہ کرنے کے حوالے سے فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں سے بھی بات چیت کی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے باور کرایا تھا کہ امریکا کبھی بھی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان اسٹیفنی گریشم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایرانی قیادت پر انتہائی دباؤ کا سلسلہ جاری رہے گا یہاں تک کہ وہ اپنا راستہ تبدیل کر لیں، امریکا اور اس کے حلیف ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔

بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کے تحت ایران کو کسی بھی سطح پر یورینیم کی افزودگی کی اجازت دینا ایک بڑی غلطی تھی، جوہری پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پرانے قواعد و ضوابط از سر نو لاگو کرنا ہوں گے، جس کے تحت ایران کیلئے کسی بھی سطح پر یورینیم کی افزودگی ممنوع تھی۔

ایران نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے جوہری معاہدے میں مقرر کردہ یورینیم کی افزودگی کی سطح سے تجاوز کر لیا ہے، جس کی تصدیق ایٹمی معاملات کے نگران اقوام متحدہ کے ادارے نے بھی کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube