Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کیلئے یورینیم افزودہ کرنے کی دھمکی دیدی

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ایران نے یورینیم کے افزودہ ذخیرے کی طے شدہ حد سے تجاوز کرلیا۔ ایرانی حکومت اور بین الاقوامی انسپکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے 2015ء میں عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کے تحت طے کی گئی یورینیم کے افزودہ ذخیرے کی حد  پار کرلی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک سال قبل امریکا کے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے سے یک طرفہ اخراج کے بعد ایران نے پہلی بار معاہدے کی بڑی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید جانیے : ایران کے ساتھ جنگ ہو بھی جائے تو زیادہ دیر تک نہیں چلے گی، ٹرمپ

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی جانب سے گزشتہ روز (پیر کو) یورینیم کے افزودہ ذخائر کی حد پار کرنے کا اعلان سامنے آیا تھا، تاہم اب ایٹمی معاملات کے نگران اقوام متحدہ کے ادارے کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر نے ایران پر مزید پابندیوں کی منظوری دیدی

ایران نے دھمکی دی ہے کہ یورپی ملکوں کی جانب سے نئے ایٹمی معاہدے کی پیش کش نہ کئے جانے کی صورت میں وہ 7 جولائی کو یورینیم کو اس قدر افزودہ کرنا شروع کردے گا جس سے ایٹمی ہتھیار تیار کئے جاسکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube