Tuesday, August 4, 2020  | 13 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

دبئی کے حکمران کی بیوی فرار ہو کر جرمنی پہنچ گئی

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago

دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین دبئی سے فرار ہو کر جرمنی پہنچ گئی ہیں، جہاں انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست بھی دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ اپنے دو بچوں کے ہمراہ دبئی سے فرار ہو کر جرمنی پہنچ گئی ہیں۔

جرمنی کے روزنامہ کے مطابق شہزادی حیا اپنی گیارہ سالہ بیٹی اور سات سالہ بیٹے کے ہمراہ جرمن سفارت کار کی مدد سے دبئی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئیں۔

ابھی تک جرمن یا متحدہ عرب امارات کے حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی۔ تاہم شہزادی حیا اور ان کے بچوں کو رواں برس جنوری کے بعد سے کسی عوامی جگہ پر نہیں دیکھا گیا۔

پینتالیس سالہ شہزادی حیا شیخ محمد کی چھٹی بیوی ہیں اور وہ اردن کے موجودہ بادشاہ عبداللہ کی سوتیلی بہن بھی ہیں، برطانوی اخبار دی سن نے لکھا ہے کہ شہزادی حیا کو خدشہ تھا کہ یو اے ای میں ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube