ہوم   > Latest

پاکستان نے سلامتی کونسل کی رکنیت کیلئے بھارت کی حمایت کر دی

4 months ago

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دو سال کي رکنیت کےلئے بھارت کی حمایت کر دی۔

بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کيلئے ایشیا پیسفک گروپ سے بلا مقابلہ نامزد ہوا تھا۔

ایشیا پیسفک گروپ میں شامل تمام 55 ممالک نے بھارت کی نامزدگی کی مشترکہ حمایت کی۔

چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد پھر ویٹو کردی

پاکستان نے بھي سفارت کاری کی دو طرفہ اصولوں کی بنیاد پر پڑوسي ملک کي حمایت کی۔ دوہزار اکيس بائيس کیلئے غیر مستقل نشست کے انتخابات جون 2020 میں ہوں گے۔

ايشيا پيسيفک گروپ نے اقوام متحدہ کي اقتصادی اور سماجی کونسل کی نائب صدارت اور یونیسف ایگزیکٹو بورڈ کی رکنیت کیلئے پاکستان کی حمایت کی تھي۔ پاکستان 2012 اور 2013 میں سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں