ہوم   > Latest

بھارت میں مسلم شہری کی ہلاکت، 11 افراد گرفتار

4 months ago

بھارت میں 11 افراد کو ایک مسلم شہری کو تشدد کرنے اور اس سے زبردستی ہندو مذہبی نعرے لگوانے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا ہے، تبریز انصاری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جھارکھنڈ میں مشتعل ہندوؤں نے ایک مسلمان نوجوان پر بدترین تشدد کیا تھا اور اس سے زبردستی مذہبی نعرے لگوائے تھے، تبریز انصاری بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 24 سالہ مسلم نوجوان تبریز انصاری پر تشدد کو روکنے پر ناکامی پر 2 پولیس اہلکاروں کو بھی نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے۔ انصاری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، جس میں انصاری کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ بھارت کے علاقے جھارکنڈ میں مشتعل افراد اسے ‘جے شری رام‘ بولنے کا کہہ رہے ہیں۔

مسلمان نوجوان پر اس کے گاؤں والوں کی جانب سے چوری کا الزام لگایا گیا تھا، اسے ایک کھمبے سے باندھا گیا اور قریب 12 گھنٹے تک اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، طویل تشدد سہنے کے بعد پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لیا اور اسپتال منتقل کر دیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا تھا۔

مقامی پولیس چیف نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم نے 11 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، 2 پولیس اہلکاروں کو معذول کر دیا ہے، کیوں کہ انہوں نے اس معاملے کے بارے میں سینئر افسران کو آگاہ نہیں کیا اور خود ہی مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی۔

میڈیا پر شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق انصاری کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ پولیس اسے اسپتال لے جانے کے بجائے پہلے جیل لے گئی جو اس کی موت کی وجہ بنا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں