ہوم   > Latest

عملہ سوتی ہوئی خاتون کو طیارے میں ہی بھول آیا

4 months ago

طویل فضائی سفر کے دوران مسافروں کا سوجانا ایک عام سی بات ہے لیکن ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ کوئی سو جائے تو جہاز کے منزل پر پہنچ جانے کے بعد بھی خواب خرگوش کے مزے ہی لیتا رہے۔

کینیڈا میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ سامنے آیا جہاں ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دوران پرواز سو گئی تھی اور طیارے کا عملہ اسے جگائے بغیر اکیلا چھوڑ کر چلا گیا۔

یہ واقعہ 9 جون 2019 کو کیوبک سے ٹورنٹو تک کی پرواز میں پیش آیا، ٹفینی ایڈمز نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ جب میری آنکھ کھلی تو طیارہ ائرپورٹ پر لینڈ ہونے کے بعد خالی ہو چکا تھا اور اسے لاک تک کردیا گیا تھا۔

اس پرواز کا دورانیہ 90 منٹ یعنی ڈیڑھ گھنٹہ تھا، اور خاتون کی آنکھ پرواز لینڈ ہونے کے کئی گھنٹوں بعد کھلی۔

خاتون نے یہ شکایت ائر کینیڈا کے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کے ذریعے کی۔ اس نے لکھا کہ میں ڈیڑھ گھنٹے کی پرواز کے دوران سو گئی تھی، آدھی رات کو شدید ٹھنڈ لگنے کے باعث میری آنکھ کھلی تو میں نشست پر ہی موجود تھی اور سیٹ بیلٹ بھی بندھا ہوا تھا جبکہ میرے ارد گرد مکمل تاریکی تھی۔

ٹفینی نے واقعے کو دہشت زدہ قرار کہتے ہوئے لکھا کہ مجھے لگا میں کوئی بھیانک خواب دیکھ رہی ہوں، میں نے ایک دوست کو فون کال ملانے کی کوشش کی لیکن کال جاتے ہی میرے موبائل فون کی بیٹری ختم ہوگئی جو طیارے کی بجلی بند ہونے کے باعث چارج بھی نہیں کی جا سکتی تھی۔ میں بہت زیادہ پرشیان تھی اور مجھے اس جگہ سے فوری طور پر باہرنکلنا تھا۔

خاتون نے مزید لکھا کہ میں نے کسی طرح طیارے سے ایک ٹارچ ڈھونڈی اور مرکزی دروازے کی جانب جا کر اسے کسی نہ کسی طرح کھولا، لیکن بلندی دیکھ کر ہمت ہار دی ۔ اس کے بعد وہیں بیٹھ کر ٹارچ سے مدد کے سگنل بھیجنے لگی، کافی دیر بعد ایک سامان بردار گاڑی وہاں سے گزری تو اس کا عملہ مجھ مجھے دیکھ کر حیران رہ گیا۔ انہوں نے پوچھا کہ آپ کو طیارے پر کیسے چھوڑ دیا گیا۔

مال بردار گاڑی کا عملہ خاتون کو ائر پورٹ کی عمارت کے اندر لے گیا اور نمائندگان سے ملاقات کرائی۔

اس حوالے سے ترجمان ائرکینیڈا کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور کمپنی مذکورہ خاتون سے رابطے میں ہے۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں