ہوم   > بین الاقوامی

ایران نے امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا

4 months ago

ایران نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی ڈرون طیارے کو تباہ کر دیا، امريکا نے تصديق کردي ، کہا کہ ڈرون بين الاقوامي فضائي حدود ميں تھا ۔

ایران نے امريکي ڈرون مار گرايا ايراني ميڈيا کے مطابق امريکي ڈرون کو جنوبي صوبہ ہرمزگان ميں نشانہ بنايا گيا۔

ايراني فوج کا کہنا ہے کہ امريکي ڈرون آرکيو 4 گلوبل ہاک آبنائے ہرمزکے قريب ايراني علاقے ميں محو پرواز تھا تاہم انقلابي گارڈ نے اُسے کوہِ مبارک ميں تباہ کر ديا۔

امريکي حکام نےواقعے کي تصديق تو کر دي، مگر کہا کہ ايران نے آرکيو 4 گلوبل ہاک نہيں بلکہ ايم کيو4سي ٹريٹون ڈرون کو ميزائل سے گرايا ہے، امريکا کا دعويٰ ہے کہ فوجي ڈرون آبنائے ہرمز پر بين الاقوامي فضائي حدود ميں تھا ۔

ايراني کمانڈرحسين سلامي کہتے ہيں کہ امريکي ڈرون گرا کر تہران نے واضح پيغام دے ديا، ہماري سرحديں سرخ لکيريں ہيں جو انہيں پار کرے گا اسے تباہ کرديا جائيگا، جنگ نہيں چاہتے مگر تيار ضرور ہيں ۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں