ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کیلئے انتخابی مہم شروع کردی

June 19, 2019

 

eامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کیلئے انتخابی مہم شروع کر دی، اورلینڈو میں خطاب کے دوران  میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر مکمل کرنے کا عزم ایک بار پھر دہرا دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار صدارت کی کرسی سنبھالنے کیلئے پُرعزم ہیں، فلوریڈا سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ اورلینڈو میں ہزاروں حامیوں سے خطاب میں کہا کہ معاشی حالات بہتر، بیروزگاری کی شرح کم ہوگئی، امریکا مستحکم ہو رہا ہے، زیادہ تر کام کرچکے ہیں، دوسرے دور صدارت میں تمام اہداف حاصل کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں میڈیا پر جھوٹی خبر چلانے کا الزام بھی لگایا، کہا کہ ڈیموکریٹس امریکا میں تقسیم در تقسیم چاہتے ہیں، تفتیش اور تحقیقات کو خود پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مخالفین عوام کو بہتر مستقبل سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ رابرٹ مولر کی تحقیقات ان کیلئے رکاوٹ اور الجھن کا معاملہ نہیں، میکسیکو سرحد پر 400 میل کی نئی دیوار کی تعمیر 2020ء تک مکمل ہوجائے گی۔