ہوم   > Latest

امریکا میں طیارہ رن وے پر پھسل گیا،متعدد مسافر زخمی

4 months ago

امریکی شہر نیو جرسی میں لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے پر پھسل گیا۔ حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا سے جاری خبروں کے مطابق نیوآرک ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ بے قابو ہو کر رن وے سے پھسلا۔ حادثے کے بعد ائیرپورٹ ایک گھنٹے تک بند رہا۔

 

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ڈینور سے 166مسافروں کو لانے والی یونائیٹڈ ایئر لائنز کی پرواز 627 کو نیو جرسی کے نیوآرک ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا۔

ٹائر نہ کھلنے کے سبب طیارے کا اگلا حصہ جزوی طور پر رن وے سے پھسل کر گھاس پر آگیا اور کئی مسافرمعمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دے کر رخصت کردیا گیا۔

حادثے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے ایئرپورٹ بندرہا جس کی وجہ سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں تاخیر کا شکارہوگئی ہیں۔ ایف ایف اے نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں