Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

مودی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، سشما سوراج وزارت سے فارغ

SAMAA | - Posted: May 31, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 31, 2019 | Last Updated: 1 year ago

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے دوسری مدت کیلئے اپنی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کردی، سشما سوراج سے وزارت خارجہ کا عہدہ لے لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندرا مودی کی نئی کابینہ میں سب سے حیران کن تبدیلی وزارت خارجہ کے قلم دان سے سشما سوراج کو ہٹانا ہے، ان کی جگہ سابق سیکریٹری خارجہ جے شنکر کو یہ عہدہ دیا گیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق نریندرا مودی نے اپنے دست راست اور بی جے پی کے سخت گیر مؤقف رکھنے والے صدر اُمیت شاہ کو بھی نئی کابینہ میں شامل کرلیا ہے، وہ راج ناتھ کی جگہ وزیر داخلہ ہوں گے جبکہ راج ناتھ سنگھ کو وزارت دفاع کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

  وزیر دفاع نرملا ستھارامن سے بھی وزارت دفاع کا قلم دان لے لیا گیا ہے، نریندرا مودی کی اگلی نئی کابینہ میں سابق وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ وزیر دفاع ہوں گے، نرملا کو ارون جیٹلی کی جگہ وزارت خزانہ کا قلم دان دیا گیا ہے۔

کانگریس کے سربراہ راہل گاندھی کو ان کے آبائی حلقے امیٹھی میں شکست دینے والی سمرتی ایرانی بھی اب وزیر ہوں گی، انہیں خواتین اور بچوں کے امور کا قلمدان دیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube