شہزادہ ہیری کی چیریٹی پولو میچ میں شرکت

May 25, 2019

برطانوی شہزادہ پرنس ہیری نے روم میں ہونے والے چیریٹی پولو شو میں حصہ لیا، پولو میچ کا مقصد جنوبی افریقہ میں بسنے والے غریب عوام کی مدد کیلئے چندہ اکھٹا کرنا تھا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق برطانوی شہزادے نے ننھے آرچی کے ڈائپر تبدیل کرنے کی روٹین سے بریک لے لی ہے۔

برطانوی شہزادے نے گھر سے دور کچھ روز اطالوی شہر روم میں گزارے، جہاں انہوں نے چیٹریٹی میچ میں حصہ لیا۔

چیٹریٹی پولو میچ کا مقصد جنوبی افریقہ میں مقیم نادار افراد کیلئے چندہ اکھٹا کرنا تھا۔ پولو میچ کا انعقاد کرانے والی تنظیم کا کہنا تھا کہ اس میچ سے حاصل ہونے والی رقم کو جنوبی افریقہ میں مقیم ایسے افراد کیلئے استعمال کی جائے گی جو ایچ آئی وی جیسی موذی مرض کا شکار ہیں۔

میچ کا اہتمام روما پولو کلب میں سینٹیبل چیٹریٹی کی جانب سے کیا گیا۔ آرگنائزز کے مطابق اس میچ کی مد میں تقریبا 6 ملین یورو جمع کیے گئے ہیں۔ اس تنظیم کی جانب سے چیٹریٹی کاموں کا آغاز سال 2010 میں بارباڈوس سے کیا گیا تھا۔