انڈونیشیا میں ہنگامے 6 افراد ہلاک، 200 زخمی

May 23, 2019

انڈونیشیا میں الیکشن کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی فسادات پھوٹ پڑے، ہنگامہ آرائی میں 6 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے، ڈھائی سو سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

انڈونیشیا میں اپوزیشن الیکشن نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا، ملک بھر میں فسادات پھوٹ پڑے، جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

اپوزیشن کے حامیوں نے الیکشن کمیشن کا گھیراؤ کرکے توڑ پھوڑ کی، متعدد گاڑیوں کو جلا ڈالا، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا، ڈھائی سو سے زائد افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

دارالحکومت میں تعلیمی ادارے کاروباری مراکز اور ٹرین اسٹیشن بند کرکے فوج کو تعینات کردیا گیا ہے۔

انتخابی نتائج کے مطابق صدر جوکو ویدودو 55 فیصد ووٹ لے کر دوبارہ منتخب ہوگئے ہیں، ان کے حریف سوبیانتو کو 45 فیصد ووٹ ملے۔

اپوزیشن امیدوار سوبیانتو نے دوبارہ الیکشن کرانے کامطالبہ کردیا، جکارتہ کی سڑکوں پر مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے بیٹھے ہیں جبکہ وقفے وقفے سے جھڑپیں بھی جاری ہیں۔