ہوم   > بین الاقوامی

بھارت میں بی جے پی کی مسلسل دوسری جیت پرکشمیریوں کوسخت تشویش لاحق

3 months ago

بھارت میں ہندوانتہاپسند جماعت بی جے پی کی مسلسل دوسری جیت پرکشمیریوں اور مسلمانوں کوسخت تشویش لاحق ہوگئے ، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود کہتے ہیں بھارت میں انتہاپسندی اورتشدد مزید بھڑک اٹھے گا۔ مشال ملک نے کہا کہ مودی کے عزائم کسی سے چھپے نہیں، کشمیر پر بات کرنے کیلئے ایک اور جناح کی ضرورت ہے ۔

پڑوسی ملک بھارت میں سکیولر قوتوں کو شکت کے بعد انتہاپسندوں کے اقتدارمیں توسیع ہوگئی الیکشن میں مودی کی جماعت اکثریت سے کامیاب ہوئی تو مسلمانوں اورکشمیریوں کے تشویش میں اضافہ ہوگیا، کشمیری رہنماوں نے انتہا پسند جماعت کی فتح کو خطے کے امن کیلئے بڑا چیلنج قراردیدیا

صدر آزاد کشمیر نے بھارت کے کشمیریوں کیخلاف سخت گیر پالیسی بے نقاب کرتے ہوئے کہا جنگ کاامکان خارج از امکان نہیں۔

صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اس وقت ایک بڑی لہراٹھی ہے جو انتہا پسندی اور تشدد کی ہے جسکا ہدف صرف اور صرف پاکستانی مسلمان اور کشمیری ہیں، اگر پاک بھارت کی جنگ ہوئی تو اسکا محور کشمیر ہوگا۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بھی بھارت کے مسلم کش عزائم سے خبردارکرتے ہوئے عالمی برادری کوجاگنے کا مشورہ دیدیا۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا تھا کہ ہم آنے والی نسلوں کیلئے دنیا کو محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں ۔ آئیں ہم ملکرکشمیریوں کیلئے آواز آٹھائیں ، کشمیر ایک پریشر کوکر کی طرح ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، کہیں ایسا نہ ہو دیر ہوجائے۔

نریندرمودی کے پہلے دورمیں جہاں پاک بھارت کشیدگی عروج پر رہی وہیں کشمیریوں سمیت بھارتی مسلمانوں پربھی ایسی بربریت روارکھی گئی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، الیکشن میں واضع اکثریت سے کامیابی کے بعد مودی گردی میں مزید اضافہ ہوگا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں