برطانوی شہریوں کو ایران کے سفر میں محتاط رہنے کی ہدایت

May 18, 2019

امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیش نظر برطانیہ نے اپنے شہریوں کو ایران کے سفر میں متحاط رہنے کی ہدایت کردی۔

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث دونوں جانب سے افواج کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ امریکا نے اپنا بحری بیڑے اور فوجی خلیجی ممالک پہنچادیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایران میں برطانوی شہریوں یا دوہری شہریت رکھنے والے افراد کی گرفتاری اور ان کے ساتھ بدسلوکی کا خدشہ ہے، برطانیہ نے اپنے شہریوں کو ایران جانے میں‌ احتیاط کی تاکید کی ہے۔

مزید جانیے : ہمارے میزائل امریکی بحری بیڑوں کو آسانی سے نشانہ بنا سکتے ہیں، ایران

برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ایران اور برطانیہ کی دوہری شہریت رکھنے والے افراد کو ایران کے سفر میں مشکلات پیش آسکتی ہیں، انہیں گرفتار بھی کئے جانے کا خدشہ ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ایران اور برطانیہ کے درمیان معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کی گئی مگر ایران کا نا مناسب رویہ بدستور موجود ہے۔