Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

ہمارے میزائل امریکی بحری بیڑوں کو آسانی سے نشانہ بنا سکتے ہیں، ایران

SAMAA | - Posted: May 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago

تہران نے خبردار کیا ہے کہ ہمارے میزائل خلیج میں موجود امریکی بحری بیڑوں کو بآسانی نشانہ بناسکتے ہیں۔

ایران کے خصوصی فوجی دستے پاسداران انقلاب کے پارلیمانی افیئرز کے ڈپٹی محمد صالح جوکار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے کم فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل خلیج میں موجود امریکی جنگی بحری بیڑوں کو آسانی سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں محمد صالح نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

مزید جانیے : ایران جلد امریکا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیگا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکا کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیوں اور سیاسی دباؤ کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی روز بروز بڑھ رہی ہے، امریکا نے ایران کی جانب سے ممکنہ حملے سے نمٹنے کیلئے گزشتہ ہفتوں کے دوران خلیج میں اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کردیا تھا، ساتھ ہی دفاعی میزائل سسٹم پیٹریاٹ کے ساتھ مزید ایک جنگی بحری بیڑا مشرق وسطیٰ کی طرف روانہ کردیا۔

امریکا رواں ماہ کے شروع میں بی۔52 بمبار طیارے بھی قطر میں واقع اپنے ایئر بیس پہنچا چکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube