ہوم   > Latest

دبئی میں سیاحوں کی آمد نے ریکارڈ بنا دیا

SAMAA | - Posted: Apr 30, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 30, 2019 | Last Updated: 9 months ago

متحدہ عرب امارات کے مرکزی شہر دبئی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 2018 میں ڈیڑھ کروڑ سیاح دبئی آئے۔

خلیجی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق مصروف ترین ائیرپورٹس میں بھی دبئی ائیرپورٹ سب پر بازی لے گیا ہے۔

 

جہاں نو کروڑ مسافروں نے مختلف مقامات کے سفر کیلئے دبئی ایئرپورٹ کا راستہ اپنایا۔

رپورٹ کے مطابق دبئی کی فضائی کمپنی نے اوسطاً ایک ہفتے میں37 ہزار اُڑانیں بھریں، تقریباً چھ کروڑ مسافروں کو اُن کی منزلوں پر پہنچایا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اماراتی ایئر لائن کا فلیٹ 274 طیاروں پر مشتمل ہے، جس نے 157 شہروں کے لیے سال میں ایک لاکھ 92 ہزار پروازوں کے ذریعے مسافروں کو اُن کی منزلوں تک پہنچایا۔

اس سے قبل گزشتہ سال دبئی ایئرپورٹ کو مسلسل چوتھی بار دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بھی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ دبئی ایئرپورٹ نے 2014 میں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے بین الاقوامی مسافروں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہونے کا اعزاز چھینا تھا جس کے بعد سے دبئی نے اپنا یہ اعزاز برقرار رکھا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube