ہوم   > Latest

امریکی شہر بالٹی مورمیں چرچ کےقریب فائرنگ،ایک شخص ہلاک

8 months ago

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ واقعے ميں سات افراد زخمي بھي ہوئے۔

امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق ریاست میری لینڈ کے شہر ويسٹ بالٹی مور اسٹريٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جہاں حملہ آور کے حملے میں ایک شخص ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

 

زخميوں کو فوری طبی امدادي کیلئے قريبي اسپتال منتقل کيا گیا۔ واقعے کے فوري بعد پوليس کي بھاري نفري موقع پر پہنچي اور علاقے کو گھيرے ميں لے کر سرچ آپريشن شروع کيا۔ آخري اطلاعات تک کوئي گرفتاري عمل ميں نہ آسکي۔ پولیس نے حملہ آور کی گرفتاری کیلئے علاقے کو سیل کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور سیاہ فام تھا، تاہم فائرنگ کا مقصد سامنے نہ آسکا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کمشنر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شام 5 بجے پیش آیا۔ حملہ آور پیدل تھا اور وہ چلتا ہوا ہجوم کی جانب آیا اور اچانک فائرنگ شروع کردی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہفتہ کے روز امریکی ریاست کیلی فورنیا میں حملہ آور نے یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ کردی تھی۔ حملے میں یہودی مذہبی رہنما سمیت دو افراد ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی عمر 19 سال ہے اور اس کا تعلق سان ڈیاگو سے ہی ہے، سان ڈیاگو کے میئر کا کہنا ہے کہ یہ منافرت پر مبنی واقعہ ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملزم کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ ملزم کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر یہودیوں کے خلاف ایک کھلا خط بھی تھا۔

پولیس نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کا نام جان ارنِسٹ ہے جس کا تعلق انتہائی دائیں بازو سے ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے جیکیٹ اور ہیلمٹ بھی پہن رکھا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں