Sunday, July 12, 2020  | 20 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

کیلی فورنیا، یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ،ایک شخص ہلاک

SAMAA | - Posted: Apr 28, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 28, 2019 | Last Updated: 1 year ago

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں نامعلوم مسلح شخص نے یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ کردی۔ حملے میں ایک شخص ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سان ڈیاگو شہر کی یہودی عبادت گاہ میں پیش آیا۔ مرنے والا شخص یہودی مذہبی رہنما ہے۔ پولیس...

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں نامعلوم مسلح شخص نے یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ کردی۔ حملے میں ایک شخص ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سان ڈیاگو شہر کی یہودی عبادت گاہ میں پیش آیا۔ مرنے والا شخص یہودی مذہبی رہنما ہے۔

پولیس کے مطابق ایک شخص پیدل چلتا ہوا عبادت گاہ میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی۔ حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی عمر 19 سال ہے اور اس کا تعلق سان ڈیاگو سے ہی ہے، سان ڈیاگو کے میئر کا کہنا ہے کہ یہ منافرت پر مبنی واقعہ ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملزم کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ ملزم کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر یہودیوں کے خلاف ایک کھلا خط بھی تھا۔ پولیس نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کا نام جان ارنِسٹ ہے جس کا تعلق انتہائی دائیں بازو سے ہے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے جیکیٹ اور ہیلمٹ بھی پہن رکھا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube