ہوم   > Latest

کینیڈا میں خوفناک سیلاب، ہزاروں گھر تباہ، کئی افراد ہلاک

4 months ago

 

کينيڈا ميں سيلاب سے 2 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان، کئی افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے، فوج نے سيکڑوں افراد کو بچاليا، ہزاروں رضا کار بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

کينيڈا کے صوبے کيوبک ميں سيلاب نے تباہی مچادی، بيشتر علاقہ زير آب آگيا، دو ہزار سے زائد مکانات کو نقصانا پہنچا جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق کیوبک میں 600 فوجی اور ہزاروں رضا کار امدادی کاموں میں مصروف ہیں، دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیوبک میں کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی
سیالکوٹ: اسکول کی خستہ عمارت، طلبہ کی زندگیاں خطرے میں