ہوم   > بین الاقوامی

سری لنکا دھماکے ،ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ نے سب کو حیران کردیا

SAMAA | - Posted: Apr 21, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 21, 2019 | Last Updated: 1 year ago

امريکي صدر ڈونلڈ ٹرمپ سري لنکا دھماکوں کي مذمت کرتے ہوئے جذباتي ہوگئے، ٹوئٹر پيغام ميں ايک سو اڑتيس ہلاکتوں کو ايک سو اڑتيس ملين يعني تيرہ کروڑ اسي لاکھ افراد لکھ ديا، صارفين کي جانب سے نشاندہي کے بعد ٹرمپ نے ٹوئٹ ہٹا کر دوسرا ٹوئٹ کرديا۔

امريکي صدر نے ٹوئيٹ ميں لکھا کہ سري لنکا ميں ہونے والے خوفناک دھماکوں پر امريکي عوام کي جانب سے اظہار مذمت کرتے ہيں۔

امريکا سري لنکا کي مدد کے ليے تيار ہے۔۔ان دھماکوں ميں ايک سو اڑتيس ملين افراد ہلاک اور چھ سو سے زائد افراد زخمي ہوئے ہيں۔

کئي صارفين نے صدر ٹرمپ کي غلطي کي نشاندہي کي اور حيرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سري لنکا کي تو اتني آبادي بھي نہيں جتني ٹرمپ نے ہلاکتيں لکھ دي ہيں، نشاندہي کے بعد ٹرمپ نے غلطي والا ٹوئيٹ ڈيليٹ کرکے نيا ٹوئيٹ کرديا۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر دارالحکومت سمیت متعدد شہروں میں بم دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد 160 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ دھماکے سے 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ مرنے والوں میں 9 غیر ملکی اور پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube