ہوم   > Latest

امریکا میں بارش اور طوفان، بچی اور خاتون سمیت 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

4 months ago

امريکا ميں بارشوں اور طوفانوں نے جنوبی اور وسط مغربی علاقوں ميں تباہی مچادی، 8 سالہ بچی اور خاتون سميت 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ طوفان مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔

امريکا شديد موسم کی لپيٹ ميں ہے، بارشں اور طوفانی جھکڑوں نے جنوبی اور وسط مغربی رياستوں ميں ہلچل مچادی، مسی سپی، فلوریڈا، ٹیکساس اور الاباما مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق مسی سپی میں درخت گرنے سے ايک شخص ہلاک ہوا، سينٹ کلیر کاؤنٹی ميں ايک درخت مکان پر جاگرا، جس سے خاتون کی موت واقع ہوئی، تیسری ہلاکت رياست الاباما ميں ہوئی، يہ واقعہ بھی درخت گرنے سے ہی پيش آيا، دیگر حادثات میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

مسی سپی میں خراب موسم کے دوران گاڑی کو حادثے میں ایک 24 سالہ نوجوان ہلاک ہوا۔

رپورٹ کے مطابق متعدد مکانات کی چھتيں اڑ گئیں، ہر جانب املاک بکھری پڑی ہیں، سيلابی پانی سے معمولات زندگی مفلوج ہوئے ہیں، پول گرنے کے باعث ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
سیالکوٹ: اسکول کی خستہ عمارت، طلبہ کی زندگیاں خطرے میں