بھارتی جیل میں مسلمان قید پربدترین تشدد،گرم سلاخ سے جسم پر اوم لکھ دیا

April 20, 2019

بھارت میں مسلمان قیدی کے گرم کھانا مانگنے پر تہاڑ جیل میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جیل حکام نے مسلمان قیدی کی پیٹھ پر گرم لوہے سے ہندی میں اوم لکھ دیا۔

 نام نہاد سیکولر بھارت کی پولیس بھی انتہا پسند بن گئی۔ بھارتی جیل تہاڑ میں جیل حکام نے نہ صرف مسلمان قیدی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی پیٹھ پر گرم لوہے سے "اوم" بھی لکھ دیا گیا۔

 

جیل ذرائع کے مطابق مسلمان قیدی کا کہنا تھا کہ دہلی کی جیل میں چولہا کام نہیں کر رہا کھانا ٹھنڈا ہوتا ہے۔ شبیر نے شکایت کی تو سپرنٹنڈنٹ راجیش چوہان نے اسے بری طرح پیٹا اور اس کی پیٹھ جلا دی اور دو دن تک بھوکا بھی رکھا۔

 

صرف یہ ہی نہیں جیل حکام نے یہ بھی کہا کہ اب قیدی شبیر ہندو ہوگیا ہے اس نے نوراتری کا ورت رکھ لیا ہے۔