Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

بھارت پاکستان پر ايک اور حملہ کرسکتا ہے،سابق وزیراعلی کشمیر

SAMAA | - Posted: Apr 16, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 16, 2019 | Last Updated: 2 years ago

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر ايک اور حملہ کرسکتا ہے۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ الیکشن ہتھیانے کیلئے مودی حکومت کسي بھي حد تک جا سکتي ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے زور دیتے...

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر ايک اور حملہ کرسکتا ہے۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ الیکشن ہتھیانے کیلئے مودی حکومت کسي بھي حد تک جا سکتي ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات وقت کي ضرورت ہے۔

 

سابق وزيراعليٰ مقبوضہ کشمير نے انکشاف کيا کہ اليکشن کے دوران بھارت کی حکمران جماعت بي جے پي شدید مایوسی کی شکار ہے، مودي ووٹ لينے کے ليے کوئي نيا ڈرامہ رچا سکتے ہيں۔

محبوبہ مفتي نے تشويش کا اظہار کرتے ہوئے کہا جس قسم کا احساس عدم تحفظ لوگوں میں پیدا کیا جارہا ہے، ایسا لگتا ہے وہ پاکستان پر بالاکوٹ جیسا دوسرا حملہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، تاکہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ان کو ووٹ حاصل ہوں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube