Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > Latest

ایئرپورٹ پر طیارہ ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا،3 افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Apr 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ایئر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران طیارہ رن وے کے قریب ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نیپال میں ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران چھوٹا طیارہ کھڑے ہوئے ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں 3 افراد ہلاک، جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں کو پائلٹ اور پولیس آفیسر بھی شامل ہے، جب کہ ایک پولیس اہل کار اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے کھٹمنڈو کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثہ نیپال کے علاقے لوکلا کے ایئر پورٹ پر اس وقت پیش آیا جب چھوٹا طیارہ کھٹمنڈو کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔

واضح رہے نیپال کے اس ایئرپورٹ پر ٹیک آف اور لینڈنگ کو دنیا کی مشکل ترین لینڈنگ اور ٹیک آف قرار دیا گیا ہے۔ یہ ایئرپورٹ چاروں جانب سے آبادی سے گھرا ہوا ہے، جب کہ اس کی رن وے بھی انتہائی چھوٹی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube