Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

فوج نے سوڈانی صدر کا تختہ الٹ دیا، عمر البشیر گرفتار

SAMAA | - Posted: Apr 11, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 11, 2019 | Last Updated: 2 years ago

سوڈانی صدر کا تختہ الٹ دیا گیا، وزیر دفاع نے تصدیق کی ہے کہ فوج نے عمر البشیر سے اقتدار چھین کر انہیں حراست میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سوڈانی وزیر دفاع عواد ابنوف نے ریاستی ٹیلی ویژن پر صدر عمر البشیر کو عہدے سے ہٹائے جانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں بطور وزیر دفاع عمر البشیر کی حکومت گرائے جانے کی تصدیق کرتا ہوں، ان کے اقتدار کا خاتمہ ہونے کے ساتھ ہی سوڈانی فوج نے صدر عمر کو حراست میں لے لیا ہے۔

سوڈان کے صدر عمر البشیر نے 1989ء میں اسلامی تنظیموں کی حمایت سے اقتدار سنبھالا، انہوں نے 30 سال بلا شرکت غیرے ملک پر حکومت پر کی، ملک بھر میں تقریباً چار ماہ سے جاری شدید احتجاج پر قابو پانے میں ناکامی کے بعد فوج نے ان کی حکومت کا خاتمہ کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube