Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

مصر میں 15 سالہ لڑکے کا خود کش حملہ، 7 افراد ہلاک، 26 زخمی

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 10, 2019 | Last Updated: 2 years ago

مصر کے جزیرہ نما سیناء میں 15 سالہ لڑکے نے خود کش حملہ کردیا، 7 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصری وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا ایک گروپ الشیخ زوید میں السوق کے مقام پر معمول کا سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے تھا کہ اس دوران اچانک ایک 15 سالہ لڑکے نے خودکش دھماکا کردیا۔

رپورٹ کے مطابق حملے میں فوج کے 2 افسر اور ایک پولیس اہلکار سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے، مرنیوالوں میں ایک بچے سمیت 4 عام شہری بھی شامل ہیں، واقعے میں 26 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube