Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

سانحہ کرائسٹ چرچ کے دہشتگرد پر فرد جرم آج عائد ہوگی

SAMAA | - Posted: Apr 4, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 4, 2019 | Last Updated: 1 year ago

سانحہ کرائسٹ چرچ کے دہشت گرد پر 50 قتل اور 39 اقدام قتل کی فرد جرم عائد ہوں گی، نيوزي لينڈ پوليس ملزم کو 5 اپریل کو عدالت ميں پيش کرے گي۔ نیوزی لینڈ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 28 سالہ دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کو آج عدالت میں پیش کيا جائے گا...

سانحہ کرائسٹ چرچ کے دہشت گرد پر 50 قتل اور 39 اقدام قتل کی فرد جرم عائد ہوں گی، نيوزي لينڈ پوليس ملزم کو 5 اپریل کو عدالت ميں پيش کرے گي۔

نیوزی لینڈ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 28 سالہ دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کو آج عدالت میں پیش کيا جائے گا جبکہ ملزم پر ديگر الزامات کا بھي قانونی جائزہ ليا جا رہا ہے۔

اس سے قبل 16 مارچ کو جب دہشت گرد عدالت ميں پہلي بار پيش ہوا تو اس پر صرف ايک قتل کي فرد جرم عائد کي گئي تھي اور دہشت گرد کے چہرے پر ندامت کي بجائے مسکراہٹ تھي۔

کرائسٹ چرچ حملہ، برنٹن ٹیرینٹ کے خاندان کا بیان سامنے آگیا

عدالت نے پانچ اپريل تک ملزم کو ريمانڈ پرپوليس کے حوالے کيا تھا۔

کرائسٹ چرچ میں جمعہ کے روز دو مساجد پر ہونے والے دہشتگرد حملوں میں 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube