Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

کرائسٹ چرچ سانحہ،شہید پاکستانی نعیم رشید کی اہلیہ پُرعزم

SAMAA | - Posted: Mar 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کرائسٹ چرچ حملے ميں بہادري کي اعليٰ مثال قائم کرنے والے پاکستاني نعيم رشيد شہيد کي اہليہ انھيں ايوارڈ ديے جانے پر خوش ہيں۔ انھوں نے کہا ہے کہ چھوٹا بيٹا جب يہ ايوارڈ ديکھے گا تو اسے والد کي بہادري پر فخر ہوگا،عنبرين رشيد کي بہن نے کہا ہے کہ باپ کي طرح طلحہ...

کرائسٹ چرچ حملے ميں بہادري کي اعليٰ مثال قائم کرنے والے پاکستاني نعيم رشيد شہيد کي اہليہ انھيں ايوارڈ ديے جانے پر خوش ہيں۔ انھوں نے کہا ہے کہ چھوٹا بيٹا جب يہ ايوارڈ ديکھے گا تو اسے والد کي بہادري پر فخر ہوگا،عنبرين رشيد کي بہن نے کہا ہے کہ باپ کي طرح طلحہ نے بھي دوسرے لڑکے کو بچاتے ہوئے اپني زندگي قربان کردی۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں شہيد ہونے والے نعيم رشيد کي اہليہ شوہراور بيٹے کي جدائي پرسوگوار مگر پُرعزم ہیں۔ عنبرين رشيد  نے کہا ہے کہ پاکستاني وزيراعظم کي جانب سے نعيم رشيد کے ليے ايوارڈ کا اعلان خوش آئند ہے، چھوٹا بيٹا جب يہ ايوارڈ ديکھے گا تو اسے خوشي ہوگي۔

عنبرين رشيد نے کہا کہ دہشت گرد نے ان سے شوہر اور بيٹا تو چھين ليا مگر ان کي سنہري ياديں ہميشہ ان کے ساتھ رہيں گي۔

عنبرين رشيد کي بہن نعيمہ خان نے بتايا کہ طلحہ رشيد نے بھي ايک بچے کو بچاتے ہوئے جان دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube