Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

مشکل وقت میں مسلمانوں کے ساتھ کھڑے رہيں گے، کینیڈین وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Mar 19, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 19, 2019 | Last Updated: 2 years ago

کينيڈين وزيراعظم نے اسلاموفوبيا کونيوزي لينڈ ميں قتل عام کي وجہ قرارديديا، جسٹن ٹروڈونے سانحے کي مذمت کي کہا وحشي اوربزدل دہشت گرد نے عبادت کرنے والوں پرگولياں چلائيں، مسلمانوں سے محبت ہے اورمشکل وقت ميں ان کے ساتھ کھڑے رہيں گے۔ پارليمنٹ سے خطاب ميں کينيڈين وزيراعظم جسٹن ٹروڈو نے سانحہ نیوزی لینڈ کے...

کينيڈين وزيراعظم نے اسلاموفوبيا کونيوزي لينڈ ميں قتل عام کي وجہ قرارديديا، جسٹن ٹروڈونے سانحے کي مذمت کي کہا وحشي اوربزدل دہشت گرد نے عبادت کرنے والوں پرگولياں چلائيں، مسلمانوں سے محبت ہے اورمشکل وقت ميں ان کے ساتھ کھڑے رہيں گے۔

پارليمنٹ سے خطاب ميں کينيڈين وزيراعظم جسٹن ٹروڈو نے سانحہ نیوزی لینڈ کے متاثرين سے تعزيت کي اور کہا کہ نيوزي لينڈ کو بدترين دہشت گردي کا سامنا کرنا پڑا۔

جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ مسجدپرحملہ اسلاموفوبيا کي وجہ سے کياگيا، پچاس مرد و خواتين عبادت کے دوران قتل کئے گئے، ان افراد پر ايک وحشي ، دہشت گرد اوربزدل نے گولياں چلائيں۔

کينڈين وزيراعظم نے غمزدہ خاندانوں سے يکجہتي کا اظہار بھي کيا، کينيڈا، نيوزي لينڈ اور دنيا بھرکے مسلمانوں سے کہتا ہوں کہ ہم آپ کے ساتھ سوگوارہيں ، آپ کے درد کو محسوس کرتے ہيں، آپ سے محبت کرتے ہيں اور مشکل وقت ميں آپ کے ساتھ کھڑے رہيں گے۔

جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کو نارمل نہيں لينا چاہيے نفرت کيخلاف لڑائي ہميں متحدہوکرلڑني ہوگي ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube