Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

افریقی ممالک میں طوفان ’’ایڈائی‘‘ نے تباہی مچادی، ہلاکتیں ایک ہزار تک پہنچنے کا خدشہ

SAMAA | - Posted: Mar 19, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 19, 2019 | Last Updated: 2 years ago

  زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، افريقی ممالک ميں ’’ایڈائی‘‘ سے ہلاکتوں کی تعداد ايک ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ افريقا اور عرب ميڈيا کے مطابق سمندری طوفان ’’ایڈائی‘‘ پہلے موزمبیق سے ٹکرایا اور پھر تیز رفتار جھکڑوں اور موسلا دھار بارش نے زمبابوے کو بھی اپنی لپیٹ میں...

 

زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، افريقی ممالک ميں ’’ایڈائی‘‘ سے ہلاکتوں کی تعداد ايک ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

افريقا اور عرب ميڈيا کے مطابق سمندری طوفان ’’ایڈائی‘‘ پہلے موزمبیق سے ٹکرایا اور پھر تیز رفتار جھکڑوں اور موسلا دھار بارش نے زمبابوے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

دونوں ممالک کے ساحلی علاقے سیلابی ریلے میں ڈوب گئے، درجنوں گاؤں تباہ اور سیکڑوں افراد لاپتہ ہوگئے۔ موزمبیق کے وزيراعظم نے خدشہ ظاہر کيا ہے کہ طوفان ميں ہلاکتوں کی تعداد ايک ہزار سے بھی بڑھ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو ٹیمیں بھی کام کررہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube