Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد127 ہوگئی

SAMAA | - Posted: Mar 18, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 18, 2019 | Last Updated: 2 years ago

زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان ایڈائی سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 127تک پہنچ گئی ۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق سمندری طوفان سے 65 افراد زمبابوے میں اور62 موزمبیق میں ہلاک ہوئے ہیں۔

لاپتہ افراد کی تعداد درجنوں میں بتائی گئی ہے۔ سمندری طوفان ایڈائی گزشتہ ہفتے کے اختتام پر پہلے موزمبیق سے ٹکرایا تھا اور بعد میں اِس کے ساتھ آنے والے تیز رفتار جھکڑوں اور شدید موسلا دھار بارش نے زمبابوے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

موزمبیق کی حکومت کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے ساتھ ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube