بھارت کو معاشی محاذ پر بھی بڑا دھچکا لگ گیا

March 5, 2019

امریکی صدر نے بھارت کو حاصل ترقی پذیرملک کا درجہ ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا، امریکی فیصلے کے بعد بھارت پانچ ارب ساٹھ کروڑ کی سالانہ تجارت سے محروم ہوجائے گا ۔

امریکا نے بھارت کے سرسے ہاتھ اُٹھا کر بھارت سے ترجیحی تجارت ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کانگریس رہنما کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا ۔

امریکی صدرکا کہنا ہے تجارتی فائدہ لینےکیلئے بھارت اپنی منڈیوں تک امریکا کو رسائی دینے میں ناکام رہا اس لیے بھارت کو انیس سو ستّر سے حاصل جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے سے امریکا کی جانب سے بھارت کو ملنے والا تجارتی فائدہ ختم ہوجائے گا اور بھارت 5.6 ارب ڈالرکی تجارت سے محروم ہو جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کےتجارتی خسارے کو بھی کم کرنے کا عہد کیا ہے انہوں نے انڈیا کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اپنا ٹیرف کم کرے ۔