Wednesday, August 12, 2020  | 21 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

شکاگو،حملہ آور کی فائرنگ سے 5افراد ہلاک،5 زخمی

SAMAA | - Posted: Feb 16, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Feb 16, 2019 | Last Updated: 1 year ago

امریکی شہر شکاگو میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک، جب کہ پانچ کو زخمی کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق امریکی شہر شکاگو کے قریب مسلح شخص نے انڈسٹریل ایریا میں ایک کارخانے میں گھس کر فائرنگ کردی، جس سے5 افراد ہلاک اور 5پولیس...

امریکی شہر شکاگو میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک، جب کہ پانچ کو زخمی کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق امریکی شہر شکاگو کے قریب مسلح شخص نے انڈسٹریل ایریا میں ایک کارخانے میں گھس کر فائرنگ کردی، جس سے5 افراد ہلاک اور 5پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح شخص نے ارورا شہر کے ایک کارخانے میں گھس کر فائرنگ کی،کارخانے میں موجود افراد جانیں بچانے کے لیے قریبی عمارت میں چھپ گئے۔

 

فائرنگ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور بھی مارا گیا، ملزم کی شناخت 45 سالہ گری مارٹن کے نام سے کر لی گئی۔

ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا انہی کا ساتھی ملازم ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کارخانے میں مسلح شخص کی فائرنگ کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube