Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > Latest

امارات ائرلائن نے سامان لےجانے کی مقررہ حد تبدیل کردی

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 21, 2019 | Last Updated: 2 years ago

امارات ائرلائن نے مسافروں کیلئے سامان لانے اور لے جانے کی مقررہ حد میں تبدیلی کردی۔ تبدیلی کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا۔

امارات ائرلائن کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق کرایوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سامان لانے اور لے جانے کی حد 5 کلوگرام تک کم کردی گئی ہے۔

آئندہ ماہ سے اکانومی کلاس میں سفر کرنے والوں کے لیے نیا ’’فری بیگج الاؤنس ‘‘ متعارف کروایا جا رہا ہے۔ امارات ائرلائنز نے حال ہی میں اکانومی کلاس کو 4 درجوں میں تقسیم کیا ہے جن میں اسپیشل، سیور، فلیکس اور فلیکس پلس شامل ہیں۔

سرکلرکے مطابق 4 فروری سے اسپیشل اور سیور کا ٹکٹ رکھنے والے بتدریج 15 اور 25 کلوگرام سامان اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ اس سے قبل یہ حد 20 اور 25 کلوگرام تھی۔

ائرلائن کی جانب سے اکانومی فلیکس اور فلیکس پلس کا بیگج الاؤنس تبدیل نہیں کیا گیا ۔

وہ مسافر جنہوں نے 4 فروری سے پہلے ٹکٹ خریدے ہیں، ان پر سامان کی پرانی حد ہی لاگو ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube