ہوم   > Latest

امریکا اور یورپ میں خراب موسمی صورتحال،شہری پریشان،کاروبارِ زندگی متاثر

11 months ago

امريکي رياست کيليفورنيا ميں طوفاني بارش اور برفباري سے نظام زندگي شديد متاثر ہے۔ مختلف حادثات ميں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ جرمني، آسٹريا سميت پورا يورپ سردي سے تھر تھر کانپ رہا ہے۔ انگلينڈ کے شہر برمنگھم ميں سال نو کي پہلي برفباري نے موسم خوشگواربنادیا تاہم آسٹريليا ميں گرمي کا 80 سالہ ريکارڈ ٹوٹ...

امريکي رياست کيليفورنيا ميں طوفاني بارش اور برفباري سے نظام زندگي شديد متاثر ہے۔ مختلف حادثات ميں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ جرمني، آسٹريا سميت پورا يورپ سردي سے تھر تھر کانپ رہا ہے۔ انگلينڈ کے شہر برمنگھم ميں سال نو کي پہلي برفباري نے موسم خوشگواربنادیا تاہم آسٹريليا ميں گرمي کا 80 سالہ ريکارڈ ٹوٹ گيا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا ميں برفاني طوفان اور بارش نے معمولاتِ زندگي کو متاثر کررکھاہے۔ سڑکوں پر پاني کھڑا ہے جبکہ ریلوے ٹریکس برف ميں چھپ گئے۔ اسکول ، دفاتر،کالج ،يونيورسٹي،بازار اور ايئرپورٹ سب بند کردئیے گئے ہیں کیوں کہ آئندہ چند روز میں موسم مزید سخت ہونے کا امکان ہے۔

 

يورپی ممالک ميں سردی نےلوگوں کی مشکلات بڑھادی ہیں۔ جرمني، آسٹريا کو برفباري کے بعد کڑکڑاتي سردي نے آگھيرا ہے۔پولینڈ، ناروے، چیک ری پبلک اور سلوواکیہ میں بھی ہرجانب سفيدی چھائي ہے۔

انگلينڈ کے شہر برمنگھم ميں سال کي پہلي برفباري سے شہری خوش ہوئے ہیں اوردرجہ حرارت 3 ڈگري سینٹی گریڈ تک گرگيا ہے۔

دوسري جانب آسٹریلیا تاریخ کی بدترین ہیٹ ویوکي لپيٹ ميں ہے۔1939 کے بعد سڈنی میں ریکارڈ گرمی پڑی ہے۔کئی علاقوں میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔گرمی کی ایک اور لہر کے بارے میں محکمہ موسمیات  نے خبردار کرتے ہوئے شہريوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کي ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں