Tuesday, March 2, 2021  | 17 Rajab, 1442
ہوم   > Latest

مشرقی آسڑیلیا میں خشک سالی،دریائے مرے اورڈارلنگ میں 10لاکھ مچھلیاں ہلاک

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 15, 2019 | Last Updated: 2 years ago

 

مشرقی آسڑیلیا میں گرمی اورخشک سالی سے دریائے مرے اور ڈارلنگ میں 10لاکھ مچھلیاں مرگئی،دریاﺅں کے کنارے مردہ مچھلیوں سے بھر گئے۔ دریائے مرے اور ڈارلنگ مشرقی آسڑیلیا کے آبی وسائل کے مرکزی ذرائع ہیں تاہم خشک سالی کے باعث دریاﺅں میں آبی حیات کے لئے نامناسب ہونے اور شدید گرمی سے ہزاروں مچھلیاں روز مررہی ہیں ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق اب تک 10 لاکھ مچھلیاں مر چکی ہیں جن کو روز دریاﺅں کے کناروں سے اٹھایا جا رہا ہے۔ نیو ساﺅتھ ویلز کی ریاستی حکومت نے خبردار کیا ہے رواں ہفتے درجہ حرارت مزید بڑھنے کے امکانات ہیں جس سے صورتحال پہلے سے بھی زیادہ خراب ہو سکتی ہے۔ دریاﺅں کا پانی کم ہونے سے کائی ختم ہو رہی ہے اور اس سے مچھلیوں کے لئے آکسیجن کی دستیابی کی کمی ہو رہی ہے ۔

دریاﺅں میں مچھلیوں کی اس قدر تعداد میں مر جانا قومی معاملہ بن چکا ہے جس پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے سخت افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مناظر کو دلخراش قرار دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube