Thursday, January 28, 2021  | 13 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

فرانس میں دھماکا، 4 افراد ہلاک، 50 زخمی

SAMAA | - Posted: Jan 12, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 12, 2019 | Last Updated: 2 years ago

فرانسیسی دارالحکومت پیرس کی ایک بیکری میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق پیرس کے پوش علاقہ ریو ڈی ٹریوس میں صبح سویرے زور دار دھماکے سے لرز اٹھا، بیکری میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے ہونے والے دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی جبکہ قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، سڑک پر کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی جبکہ واقعے میں 50 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے، ہلاک شدگان میں آگ بجھانے والے 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔

واقعے کی طلاع ملنے پر فرانسیسی وزیر داخلہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچے، میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ 200 فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کیلئے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube