ہوم   > Latest

امریکی اتحادیوں کی شام میں بمباری، بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jan 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago

امریکی اتحادی افواج کے طیاروں کی شام کے مختلف علاقوں میں بمباری سے بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبہ دیر الزور میں شدت پسند تنظیم داعش کیخلاف کارروائی کی گئی، امریکی طیاروں نے علاقے پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اتحادی فوج کی بمباری سے رہائشی عمارتیں بھی تباہ ہوئیں، بمباری میں ہلاک ہونیوالے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

دوسری جانب شام کے امدادی ادارے وائٹ ہیلمٹ کے مطابق حلب کے علاقے دار عزہ میں بھی گزشتہ رات جنگی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube