Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

امریکی اراکین کانگریس نے قرآن پاک پر حلف اٹھالیا

SAMAA | - Posted: Jan 4, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 4, 2019 | Last Updated: 2 years ago

  

امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں کامیاب ہونیوالی دو مسلمان خواتین اراکین نے قرآن پاک پر حلف اٹھالیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وسط مدتی انتخابات میں سینیٹ کے 100 اور ایوان نمائندگان کے 435 اراکین کامیاب ہوئے، ریکارڈ 127 خواتین سمیت تمام اراکین نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

امریکی کانگریس کی تاریخ میں پہلی بار دو پناہ گزین مسلم خواتین صومالی نژاد 37 سالہ الہان عمر اور فلسطینی نژاد 42 سالہ راشدہ طالب نے قران پاک پر حلف اٹھایا۔

حلف اٹھانے کے موقع پر لی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ الہان عمر حجاب میں ہیں اور ان کے ہاتھ میں تسبیح بھی ہے، جبکہ راشدہ طلیب نے حلف برداری کی تقریب میں روایتی فلسطینی لباس پہن کر شرکت کی۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی کی خاتون رکن نینسی پلوسی ایوان نمائندگان کی اسپیکر منتخب ہوگئیں، انہوں نے 220 ووٹ حاصل کئے، پلوسی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

صومالی نژاد 37 سالہ الہان عمر نے ریاست منی سوٹا جبکہ 42 سالہ فلسطینی نژاد راشدہ طلیب نے ریاست مشی گن سے کامیابی حاصل کی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube