ہوم   > Latest

انڈونیشیا میں 5.1 شدت کا زلزلہ، جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

11 months ago

انڈونیشیا کے مختلف شہروں میں بدھ کے روز 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جزیرے سماٹرا کے صوبے آچے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز صوبے کے دارالحکومت باندا آچے سے 93 کلو میٹر جنوب مغرب میں 14 کلو میٹر زیر زمین تھا۔

زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیسیفک آتشی چیمبر کے نام سے پہچانے جانے والے آتش فشانی بیلٹ میں شامل ملک انڈونیشیا میں 26 دسمبر 2004 کو 9.1 کی شدت سے زلزلے اور اس کے بعد سونامی کے نتیجے میں 2 لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں