Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

ٹیکساس میں سابق امریکی صدر جارج بش سینئر سپرد خاک

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 7, 2018 | Last Updated: 2 years ago

امریکا کے سابق صدر جارج بش سینئر کو ٹیکساس میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی آخری رسومات ہیوسٹن کے چرچ میں ادا کی گئیں۔

جارج ایچ ڈبلیو بش کا پچھلے جمعہ کو 94 برس کی عمر میں انتقال ہوا تھا۔ ان کي آخری رسومات ميں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، بيٹے جارج بش جونيئر اور سابق صدور نےشرکت کی۔سابق صدر بش سینئر کو ٹیکساس میں کالج اسٹیشن کی صدارتی لائبریری میں ان کی اہلیہ باربرا بش اور بیٹی رابن کی پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کچھ دیر کی خاموشی اختیار کی گئی تھی۔جارج ایچ ڈبلیو بش سینئر امریکا کے 41ویں صدر تھے وہ جنوری 1989 سے جنوری 1993 تک امریکا کے صدر رہے تھے۔  دوسری مدت کے صدارتی الیکشن میں انھیں  بل کلنٹن کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube