Wednesday, August 12, 2020  | 21 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

امریکا نے ٹرمپ کے وزیراعظم عمران خان کو خط بھیجے جانے کی تصدیق کردی

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2018 | Last Updated: 2 years ago

وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم عمران خان کوصدرٹرمپ کے خط کی تصدیق کردي۔امريکا نے پاکستان سے افغان امن عمل کیلیے نمائندہ خصوصي کو مکمل سپورٹ کرنے کي درخواست کي ہے۔ ترجمان محکمہ خارجہ ہيدرنوريٹ نے پاکستان ميں 18 آئي اين جي اوز کو کام سے روکنے پر تشويش کا اظہار کرديا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے روزانہ کی میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین پرطالبان کے ٹھکانےنہ بننے دے۔افغان امن عمل میں پاکستان کی مدد پاک امریکا شراکت کیلیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ترجمان نے وزیراعظم عمران خان کوامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خط کی تصدیق کی اور کہا کہ امريکا نے پاکستان سے افغان امن عمل کیلیے نمائندہ خصوصي کو مکمل سپورٹ کرنے کي درخواست کي ہے۔

دوسري طرف ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ميں جمہوريت کے فروغ اور انساني حقوق کے تحفظ ميں آئي اين جي اوز کا اہم کردار ہے،ان کو کام سے روکنا افسوس ناک ہے،اين جي اوز کا جمہوريت کے فروغ اور انساني حقوق ميں اہم کردار ہے،اس ليےامریکا بین الاقوامی این جی اوز کے پاکستان میں کردار کو اہم سمجھتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube